02 September 2016 - 20:33
News ID: 422992
فونت
علی اکبر ولایتی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا : امریکا حسب دستور مشترکہ ایٹمی معاہدے میں عہد شکنی کر رہا ہے ۔
علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی عہد شکنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکیوں کی عہد شکنی نمایاں ہے اور امریکی حکام قابل اعتماد نہیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : جب تک امریکیوں پر دباؤ نہیں ڈالا جائے گا تب تک وہ اپنے کئے ہوئے عہد پر عمل نہیں کرتے ۔

علی اکبر ولایتی نے کہا : گروپ ۵+۱ اور ایران کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ عہد شکنی کا ارتکاب کررہا ہے اور ایران کے اعلی مذاکرتکار جناب آقائ عراقچی اس سلسلے میں وضاحت پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا : ہمارے مذاکرات کاروں نے اپنے وظائف پر اچھی طرح عمل کیا اور ایران نے معاہدے کے مطابق بلکہ قبل از وقت اپنے عہد پر عمل کر دیا لیکن امریکہ عہد شکنی کررہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬