06 September 2016 - 14:39
News ID: 423058
فونت
جنرل احمد رضا پوردستان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا : آج دشمن کلاسیکل جنگ کے میدان میں تکفیری ایجنٹوں کے ذریعے نیابتی جنگ لڑ رہا ہے ۔
جنرل احمد رضا پوردستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک فوجی حکام جنرل احمد رضا پوردستان نے اپنے ایک خطاب میں بیان کیا : دشمن اپنے مقصد کے حصول کے لئے مختلف طرح کی جنگوں کی اسٹریٹیجی کا سہارا لے رہا ہے مگر تب بھی وہ اپنے مقصد کے حصول میں ناکام ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : دشمن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ترکیبی جنگوں کی اسٹریٹیجی اپنائی ہے اور وہ دھمکیوں، پابندیوں، اقتصادی دباؤ اور نرم جنگ کے تمام ہتھکنڈوں، نیم کلاسیکل اور کلاسیکل جنگی حربوں سے علاقے میں اپنے اھداف حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

جنرل احمد رضا پوردستان نے بیان کیا : اسلامی انقلاب کی کامیابی کے وقت سے ہی دشمن اسلامی انقلاب کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کے کوشش میں لگے تھے لیکن ان کی تمام تر محنتین ضایع ہوتی گئیں تو اس نے دوسرے طریقہ اپنانا شروع کر دیا جس میں بھی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

انہوں نے بیان کیا : ہمارے دشمن نے مخالف گروہوں کی حمایت کرکے سرحدی علاقوں میں بدامنی پھیلانا چاہی اور آخر کار صدام کو ورغلایا اور لالچ دلایا لیکن یہ تمام سازشیں رہبرانقلاب اسلامی کی دانشمندانہ تدبیروں سے ناکام ہو گئیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا : آج دشمن کلاسیکل جنگ کے میدان میں تکفیری ایجنٹوں کے ذریعے نیابتی جنگ لڑ رہا ہے جس میں بھی اس کو مونہ کی کھانی پڑ رہی ہے ۔

جنرل احمد رضا پوردستان نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : امریکہ اپنی نئی سازش کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران پر مختلف بہانہ سے اقتصادی دباؤ ڈال کر عوام اور اسلامی نظام کے حکام کے درمیان شگاف ڈالنا چاہتا ہے ، مگر بفضل الھی قائد انقلاب اسلامی کی حکیمانہ قدم سے وہ بھی ناکام رہا ہے ۔ (۹۸۹/ف/۹۳۰/ک ۳۵۵)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬