اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی طرف سے اندھادھند فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قریب اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ بیت المقدس میں قائم شعفاط کیمپ کے قریب پیش آیا جب اسرائیلی پولیس نے تیز رفتار گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔
گاڑی کے رکنے سے پہلے ہی پولیس اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان ڈرائیور مصطفی نمر شہید اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ (۹۸۸/ا/۹۴۰)
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے