06 September 2016 - 21:08
News ID: 423072
فونت
جنرل محسن رضائی کے ساتھ ملاقات میں اکرم الکعبی ؛
سیکریٹر جنرل النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک نے کہا: امریکی موصل میں مستقل فوجی اڈا بنانے کے درپے ہیں اور یہ امریکی منصوبہ صرف اسی صورت میں خاک میں مل سکے گا کہ عوامی رضا کار افواج موصل کی کاروائی میں شرکت کریں۔
اکرم الکعبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اپنی باضابطہ ملاقاتوں کے پہلے دن، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمانڈر انچیف اور تشخیص مصلحت اسمبلی کے سیکریٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی سے ملاقات اور بات چیت کی۔

انھوں نے اس موقع پر محاذ شام کی تازہ ترین صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: حالیہ ہفتوں میں اعلان ہوا کہ دہشت گردوں کو حلب میں محاصرے میں لیا گیا ہے، صرف ایک بار الراموسہ نامی مقام پر محاصرہ ٹوٹ گیا لیکن بہت جلد اس مقام پر محاصرے کو دوبارہ مکمل کیا گیا اور تکفیری دہشت گردوں کا محاصرہ بدستور جاری ہے اور وہ ہمارے ہلکے ہتھیاروں کی زد میں ہیں۔

انھوں نے حلب میں شکست کے باوجود دہشت گردوں کی ابلاغی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شک نہیں ہے کہ حلب کے محاذ پر باغی دہشت گرد ٹولوں کو زبردست شکست ہوئی ہے لیکن ابلاغی جنگ اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

عراقی رضا کار افواج [الحشد الشعبی ] کے سینئر کمانڈر نے کہا: بعض رجعت پسند عرب ممالک علاقے میں دہشت گردی کے موٹاپے کے ذمہ دار ہیں اور ایسی ناقابل انکار دستاویزات النُجَباء انٹیلی جنس نگرانی مرکز کے ہاتھ لگی ہیں جن ثابت ہوتا ہے کہ جبہۃ النصرہ دہشت گرد ٹولہ خلیج فارس کی ساحلی ریاست قطر سے بلاواسطہ طور پر وابستہ ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے عراق کے حالات حاضرہ نیز مسقبل قریب میں موصل کی آزادی کے لئے ہونے والی کاروائی کے بارے میں کہا: ہم نہ صرف موصل کے اہم تزویری شہر میں داخل ہونا چاہتے ہیں بلکہ اس شہر کے مرکز تک بھی پہنچنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے موصل کے لئے ہونے والی عظیم کاروائی میں الحشد الشعبی کی شرکت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: امریکی موصل میں ایک مستقبل اور دائمی فوجی اڈا قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کی یہ سازش صرف اس وقت ناکامی سے دوچار ہوگی جب عوامی رضاکار افواج [الحشد الشعبی] میں شامل مزاحمتی تنظیمیں موصل کی آزادی کے لئے ہونے والی کاروائی میں شرکت کرے۔

وی حضور رزمندگان حشد شعبی در عملیات بزرگ موصل را "ضروری" عنوان کرد و افزود: آمریکایی‌ها به دنبال داشتن یک پایگاه نظامی دائمی در موصل هستند و تنها زمانی اینگونه نقشه‌ها نقش بر آب خواهد شد که بسیج مردمی در عملیات مهم شهر موصل شرکت کند۔

عراق کی النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے سیکریٹری جنرل نے کہا: عراق کے دشمن عراق میں مزاحمت تنظیموں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، وہ مزاحمت تنظیموں کو عوامی رضاکار افواج سے الگ دیکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ ان کی یہ خواہش پوری ہونے کی صورت میں الحشد الشعبی کی حیثیت ایک شہر کی مقامی پولیس سے بھی کم ہوجائے گی، کیونکہ الحشد الشعبی ایک عوامی رضاکار فوج ہے اور اس کی طاقت کا سرچشمہ مزاحمتی تنظیمیں ہیں جو آج میں رکنیت رکھتی ہیں۔

شیخ اکرم الکعبی نے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی چوٹی پر اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کی بےانتہا کوششوں اور مدد و حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: آج ہمارے جنگی تجربات اور اہم جنگی فنون ـ منجملہ شہری جنگ اور اسٹریٹ وار، جو اس وقت شام میں جاری ہے ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے کمانڈروں کی محنتوں کے مرہون منت ہیں اور ہمارے مجاہدین کو تمام تر تربیت ان کمانڈروں نے دی ہے۔ (۹۸۹/ف۹۴۰)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬