08 September 2016 - 19:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423109
فونت
اس اجتماع میں یمن کی شجاع خواتین نے اسی طرح یمنی شہریوں پر سعودی دشمن کے حملوں کا جواب دینے میں یمن کی رضاکار فورس اور فوج کی میزائل یونٹ کے جوانوں کی طاقت و کردار کو سراہا۔
یمنی خواتین کا صنعا میںاجتماع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مختلف شہر کی خواتین گروہ نے اس ملک کے دارالحکومت صنعا میں ایک پر شور اجتماع کیا ہے اور جارح سعودی دشمن کے مقابلے میں اپنے ملک کی حمایت و مدد کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں کی خواتین نے اکٹھا ہو کر فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کا اعلان کیا اور سعودی جارحین اور ان کے ایجنٹوں کے جرائم کے مقابلے میں اپنے ملک کی حمایت و مدد کا عزم ظاہر کیا اور اس پر تاکید کی۔

 اس اجتماع میں شریک ہونے والی خواتین نے اپنے ہاتھوں میں اسلحہ اٹھاتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا : جارحین کے مقابلے میں اپنے ملک کے دفاع کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلانے کے لئے تیار ہیں۔

یمن کی شجاع خواتین نے اسی طرح یمنی شہریوں پر سعودی دشمن کے حملوں کا جواب دینے میں یمن کی رضاکار فورس اور فوج کی میزائل یونٹ کے جوانوں کی طاقت و کردار کو سراہا۔

رضاکار فورس اور فوج کی حمایت میں یمنی خواتین کے اجتماع اور ریلی ، سعودی جارحین اور ایجنٹوں کے مقابلے میں کامیابی کے حصول کے لئے اہم اور بنیادی کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔

ان خواتین نے اپنے جوانوں کو عالمی سامراجی طاقت و ظلم کے خلاف بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے کا جہاں درس دیا ہے وہیں ھمیشہ اس راہ کے لئے جوصلہ افزائی بھی کر رہی ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۲۹۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬