08 September 2016 - 20:06
News ID: 423112
فونت
حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : سعودی عرب نے اس المناک واقعہ کے بارے میں آزاد تحقیقات کرانے سے انکار کر کے صاف ظاہر کردیا کہ منی کا غمناک واقعہ سعودی عرب کے حکام کی سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ تھا ۔
حسن روحانی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف  سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا :  سعودی عرب نے صد عن سبیل اللہ کے سنگین جرم کا ارتکاب کر کے اپنا مکروہ چہر دنیائے اسلام کے سامنے پیش کردیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : گذشتہ سال منی کے المناک حادثے میں سعودی عرب کے حکام کی مجرمانہ غفلت ، حجاج بیت اللہ الحرام کی توہین و بےحرمتی  اور منی کے مظلوم  شہیدوں کا خون ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ یمن، عراق، شام اور لیبیا میں جاری ہے سعودی عرب نے اپنے تمام سنگین جرائم کے علاوہ اس سال صد عن سبیل اللہ کے سنگين گناہ کا بھی ارتکاب کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : ذی الحجہ کا مہینہ منی کے مظلوم شہید حجاج کی یاد تازہ کرتا ہے سعودی عرب کے جاہل اور نادان حکمرانوں نے اللہ تعالی کے مہمانوں کی جانیں  بچانے کے بجائے انھیں بلڈوزروں کے ذریعہ  کنٹینروں میں بھر کر تشنہ لب شہید کردیا ۔

حسن روحانی نے بیان کیا : منی میں مسلمان مردوں ، عورتوں اور بچوں کی احرام کی حالت میں  شہادت سعودی عرب کے نااہل ، ناکام اور نامراد حکام کی غفلت اور ناہلی  کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : سعودی  حکام  نے منی میں جان بوجھ کر اللہ تعالی کے مہمانوں کا قتل عام کیا اور منی کو دوسری کربلا میں تبدیل کرکے عالم اسلام کو داغدار بنا دیا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تاکید کی : گذشتہ سال منی میں  کئی اسلامی ممالک کے ہزاروں حاجی شہید ہوگئے جن میں ۵۰۰ ایرانی حاجی بھی شامل تھے سعودی عرب کو منی کے المناک واقعہ کے بارے میں جواب دینا پڑے گا ۔

انہوں نے بیان کیا : سعودی عرب نے اس المناک واقعہ کے بارے میں آزاد تحقیقات کرانے سے انکار کر کے صاف ظاہر کردیا کہ منی کا غمناک واقعہ سعودی عرب کے حکام کی سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ تھا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی فائل روزبروز سنگین تر ہوتی جارہی ہے سعودی عرب کے حکام کو اللہ تعالی کی مضبوط گرفت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکے گی اور اللہ تعالی کا دردناک اور شدید عذاب ان کی انتظار میں ہے ۔

حسن روحانی نے سعودی عرب کے عالم اسلام میں جاری بھیانک اور ہولناک  جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا : منی کے شہیدوں کا خون ہرگز معاف نہیں کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال حج کے موقع پر آل سعود حکومت کی طرف سے جان بوجھ کر راستہ بند کر کے ہزاروں حاجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا جس کے سلسلہ میں غیر جانبدارانہ تحقیق کرانے کی اپیل بھی اس ظالم آل سعود کی طرف سے رد کر دی گئی ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۵۶۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬