08 September 2016 - 20:48
News ID: 423117
فونت
امیر علی حاجی زادہ:
اسلامی جمہوریہ ایران کے سنئیر فضائیہ کمانڈر نے کہا : آج وطن عزیز ایران نے زمین سے زمین، زمین سے فضا اور زمین سے سمندر تک مار کرنے والے مختلف میزائلوں کی پیداوار اور تجربے میں قابل قدر کامیابی حاصل کی ہے۔
امیر علی حاجی زادہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سنئیر فضائیہ کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے گزشتہ رات کاشان شہر میں فضائیہ کے شہدا کی یاد میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : میزائل اور ڈرون کی پیداوار سمیت دفاعی اور عسکری میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قابلیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہم اپنی دفاعی طاقت مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز ایران میں ہرگز بدامنی پهیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے بیان کیا : دفاعی آلات اور عسکری ضروریات پر تجاویز دی جاتی ہیں اور پهر ان تجاویز کو اندرونی وسائل کے ذریعے عمل جامہ پہنایا جاتا ہے۔

سنئیر ایرانی کمانڈر نے کہا : انقلابی نظریہ اور قائد اسلامی انقلاب کے ہدایات پر چلتے ہوئے آج وطن عزیز ایران نے زمین سے زمین، زمین سے فضا اور زمین سے سمندر تک مار کرنے والے مختلف میزائلوں کی پیداوار اور تجربے میں قابل قدر کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : مغربی ممالک میزائل شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کو دیکھ کر کے پریشان ہو گئی ہیں اور مختلف طریقہ سے ہم سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایران اپنی میزائل پروگرام کو روک دے۔

خطے میں امریکی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی کمانڈر نے کہا : امریکہ شیطانی سازشوں کے تحت آزاد اور خودمختار ریاستوں بالخصوص اسلامی ممالک کو توڑنا چاہتا ہے۔

امیر علی حاجی زادہ نے تاکید کی : امریکہ علاقے میں جنگ اور بدامنی کے ذریعے ایران کو متاثر کرنا چاہتا تها مگر وہ اپنے اس عزائم میں ہمیشہ کی طرف ناکام رہے گا اور اسلامی جمہوریہ ایران بفضل خدا ہمیشہ اپنی دفاع و مظلوموں کی حمایت میں ترقی کی منزل طے کرےگا ۔/۹۸۹/ف۹۳۹/ ک ۳۵۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬