رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے ہفتے کے روز تہران میں بین الاقوامی فوجی والی بال چیمپئن مقابلوں میں شریک ایرانی اور غیرملکی مسلح افواج کے کهیلاڑیوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں بیان کیا :
ایرانی وزیر دفاع کے پیغام کو ۳۵ ویں عالمی فوجی والی بال مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں میں پڑھ کر سنایا گیا۔
انہوں نے اپنے اس پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کی طرف سے بین الاقوامی فوجی والی بال مقابلوں میں شریک مختلف ممالک سے آئے ہوئے کهیلاڑیوں، کهیل عہدیداروں، کوچز اور دیگر شرکاء کو خیر مقدم کیا۔
انہوں نے مزید کہا : ایران اپنی فخر بهری تاریخ میں ہمیشہ دوستی اور امن کا پیغام دیا ہے اور ہم عالمی فوجی والی بال مقابلوں کی میزبانی کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
عالمی فوجی والی بال چیمپئن شپ مقابلوں کا اتوار کے روز باقاعدی آغاز ہوگا جس میں ایران سمیت ۱۲ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
ایران، چین، پاکستان، شمالی کوریا، جنوبی کوریا، زیمبیا، سری لنکا، لبنان، فلسطین، وینزویلا، برازیل اور قطر کے کهیلاڑی اس عالمی چیمپئن میں مقابلہ کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/