رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید الاضحی آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔
اس سال تہران کے نماز عید الاضحی میں عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سربراہ نے شرکت کی اور نماز عید الاضحی سے پہلے تقریر بھی کی ۔
نماز عید الاضحی سے قبل عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سربراہ حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی نے علاقہ کی صورتحال کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب اور اسرائیل دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔
حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی نے کہا: آل سعود حرمین الشریفین کی آڑ میں اسلامی ممالک میں اسرائيلی منصوبوں کو نافذ کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور اسرائيل کو مضـوط بنانے کے سلسلے میں آل سعود کو امریکہ کا تعاون بھی حاصل ہے ۔
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سربراہ کا ایران دورہ گزشتہ ہفتہ سے شروع ہے اس دورہ میں انہوں نے عراق کی جدید صورت حال پر اظہار خیال کیا ۔ ۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۳۱/