رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے آل سعود کے زیر اثر بعض میڈیا کی جانب سے زائرین کربلا کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
کویت سٹی میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کربلا کے حوالے سے آل سعود کی نئی سازشوں پر شدید رد عمل اظہار کرتے ہوئے، کربلا کو حج کے عظیم فریضے کی جگہ رکهنے کے حوالے سے تمام بے بنیاد افواہوں کی سختی سے تردید کردی گئی ہے۔
اس بیان کے مطابق، اسلام کے سب سے بڑا فریضہ حج کی جگہ پر کربلا کی زیارت کو ترجیح دینے کے حوالے سے ایسا کوئی بهی فتویٰ جاری نہیں ہوا اور اس حوالے سے تمام رپورٹس اور باتیں جهوٹ کا پلندہ ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا کہ حج کا فریضہ اسلام کے احکامات کا ایک اہم جز ہے جو ہر استطاعت رکهنے والے مسلمان پر واجب ہے اور امام حسین (علیہ السلام) کی زیارت مستحب اور یوم عرفہ کے موقع پر احادیث اور روایات کے مطابق روضہ حضرت سیدالشہدا (ع) میں اس دعا کو بجالانا مستحب اور بڑے ثواب کا حامل ہے۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/