آستان قدس رضوی کے متولی نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کہا: آج شجرہ خبیثہ ملعونہ آل سعود علاقے میں حزب شیطان اور سامراج کی سیاست کا تسلسل ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے اپنی تقریر میں بیان کرتے ہوئے کہا : شجرہ خبیثہ ملعونہ بنی امیہ نے ۶۱ ہجری میں روز عاشورا ظلم وستم ڈھائے اور آل سعود آج اس علاقے میں اسی ظلم و ستم کا تسلسل ہے ۔
انہوں نے کہا : بات صرف ایک نالائق حکومت کی نہیں ہے بلکہ اس خبیث و ملعون سلسلہ کا مسئلہ ہے کہ جو انتہائی بے شرمی کے ساتھ مسلمانوں کے سامنے کھڑا ہے اور یمن و شام و عراق اور بحرین میں ظلم و ستم ڈھارہا ہے ۔
حوزہ علمیہ خراسان کی مجلس صدارت کے رکن نے شجرہ طیبہ اور شجرہ خبیثہ کا ہمیشہ تاریخ میں حق و باطل کی صورت میں مقابلہ کا تذکرہ کیا اور کہا: اسلامی انقلاب، غدیر و عاشورا تحریک کا تسلسل ہے ۔
انہوں نے کہا : یہ ایسا سلسلہ ہے کہ جس کے پہلے معلم حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دوسرے معلم حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام اور معصومین علیہم السلام ہیں کہ جنہوں نے چمکتے ہوئے آفتاب کی طرح بشریت کو بندگی و آزادی کا درس دیا ہے۔
خبرگان رہبری کونسل کی مجلس صدارت کے رکن نے شجرہ خبیثہ کو حزب شیطان اور شجرہ طیبہ کو حزب اللہ سے تعبیر کیا اور کہا: شجرہ خبیثہ ہمیشہ حزب اللہ کے مقابلے میں رہا ہے اور یہ اللہ کے بندوں پر شیطان کی حکومت کی فکر میں رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/