14 September 2016 - 19:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423226
فونت
شکار پور کے علاقے خانپور کی امام بارگاہ میں دھماکہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ہے۔
عثمان

پاکستان میں گرفتار خود کش بمبار کا نام عثمان تھا

شکار پور کے علاقے خانپور کی امام بارگاہ میں دھماکہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خانپور میں دھماکہ کرنے والے ملزمان کوئٹہ سے آئے تھے جبکہ خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے والے شخص کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے خانپور کی امام بارگاہ میں دھماکہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس کے سرچ آپریشن میں پکڑے جانے والے دوسرے دہشت گرد عثمان کی مقامی افراد نے ویڈیو بنائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گرفتار دہشت گرد عثمان نے اپنے ہلاک ہونے والے ساتھی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والے دہشت گرد کا نام عبدالرحمان تھا جبکہ ہم دونوں کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔

ملزم عثمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہی بلوچستان سے شکار پور آئے اور ہوٹل میں ایک دن قیام کے بعد عمر نامی شخص نے خودکش جیکٹ پہنائی اور موٹر سائیکل پر سوار کر کے مطلوبہ ہدف امام بارگاہ تک چھوڑا۔

گرفتار دہشت گرد عثمان نے بتایا کہ مجھے انجیکشن لگائے گئے اور تخریب کاری کی کارروائی کے لئے صرف ۴ ہزار روپے معاوضہ دیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی شکار پور کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گرفتار دہشت گردی کی جیکٹ کو اتار کر ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ۱۰ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬