14 September 2016 - 22:12
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423234
فونت
شیخ علی سلمان :
الوفاق اسلامی تنظیم کے اسیر رہنما نے کہا : بحرین کے عوام ملک میں انصاف اور سماجی مساوات کے خواہاں ہیں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مقصد کے حصول میں ان کا ساتھ دے۔
شیخ علی سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی الوفاق اسلامی تنظیم کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نام اپنے ایک پیغام میں عوام کے خلاف شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے سلسلہ میں سخت خبردار کیا ہے۔

انہوں نے جیل سے بھیجے گئے اپنے پیغام میں تاکید کی : آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کیے جانے کے بعد سے ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے خلاف آل خلیفہ کی ظالم حکومت کے ظالمانہ اقدامات میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

شیخ علی سلمان نے بیان کیا : بحرین کے عوام ملک میں انصاف اور سماجی مساوات کے خواہاں ہیں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مقصد کے حصول میں ان کا ساتھ دے۔

بحرین کے اسیر سیاسی رہنما نے اپنے بیان میں وضاحت کی : جمہوری مطالبات کے حق میں بحرین کے عوام کے پرامن مظاہرے کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور ہمیں عالمی برداری سے توقع ہے کہ وہ بحرین کی ظالم حکومت کو عالمی قوانین اور ضابطوں پر عملدآمد کا پابند بنانے کے لیے اس پر لازمی دباؤ ڈالے گی۔

قبل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ علی سلمان کو سن دوہزار پندرہ میں بے بنیاد الزامات کے تحت چار سال قید کی سزا سنائی تھی جسے بڑھا کر نو سال کر دیا گیا ہے۔

بحرین کی شاہی حکومت کی طرف سے اس طرح کے فیصلے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کی اکثری شیعہ آبادی کے ہر دل عزیز مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے اور پچھلے دو ماہ سے زیادہ عرصے سے ان کے آبائی شہر الدراز کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۳۶۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬