16 September 2016 - 22:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423266
فونت
ولادیمیر پوتین ورلڈ ٹریڈ سینٹر بڑی دہشت گردی کے بارے میں ایک ایسے راز سے پردہ اٹھانے والے ہیں کہ جسے تاریخ کا سب سے بڑا انکشاف قرار دیا جائے گا۔
پوتین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین کے پاس نائن الیون کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پردہ اٹھانے کی صورت میں امریکی حکومت گر جائے گی ۔ نائن الیون کو امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ کھیل تصور کیا جاتا ہے۔

نائن الیون کا واقعہ تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردی کہلاتا ہے، اور یہ خبر گردش کررہی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین اس بڑی دہشت گردی کے بارے میں ایک ایسے راز سے پردہ اٹھانے والے ہیں کہ جسے تاریخ کا سب سے بڑا انکشاف قرار دیا جائے گا، کیونکہ اس کے نتیجے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مکاری ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو جائے گی۔

روسی صدر سیٹ لائٹ سے لی گئی کچھ ایسی تصاویر اور دیگر شواہد حاصل کر چکے ہیں کہ جن کی روشنی میں یہ بات مکمل طور پر واضح ہوگئی ہے کہ 9/11 کی خوفناک دہشت گردی کسی اور نے نہیں بلکہ خود امریکہ نے کی اور اس میں اسے اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل تھی۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کا یہ انکشاف اس قدر تہلکہ خیز ہوگا کہ امریکہ میں تو گویا بھونچال آجائے گا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ملک میں اس قدر ہنگامہ برپا ہو گا کہ امریکی حکومت کا ہی خاتمہ ہوجائے گا۔

یہ نظریات بہت پہلے ہی سامنے آچکے تھے کہ القاعدہ اور اسامہ بن لادن محض سامنے نظر آنے والے کردار ہیں جبکہ دہشت گردی کے اصل ذمہ دار اس وقت کے صدر جارج بش اور ان کی انتظامیہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ نظریات بہت پہلے ہی سامنے آچکے تھے کہ القاعدہ اور اسامہ بن لادن محض سامنے نظر آنے والے کردار ہیں جبکہ دہشت گردی کے اصل ذمہ دار اس وقت کے صدر جارج بش اور ان کی انتظامیہ ہے، جنہوں نے کنٹرولڈ دھماکوں کے ذریعے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو تباہ کیا۔ /۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬