16 September 2016 - 23:21
News ID: 423276
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : سب کو علاقے اور دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ونزویلا روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا : علاقے اور دنیا کے حالات مناسب نہیں ہیں اور امن، دوسرے ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنا، قومی حاکمیت کا احترام، ترقی پذیر دنیا اور پوری دنیا کے مسائل کے حل کے لیے ہم آہنگی اور ہم فکری بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہترویں اجلاس میں شرکت کے بارے میں کہا : اس بین الاقوامی اجلاس میں علاقے اور دنیا کے اہم مسائل کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف پیش کیا جائے گآ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ناوابستہ تحریک کے صدر کی حیثیت سے ونزویلا کے جزیرے مارگاریٹا میں اس تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس تنظیم کی صدارت ونزویلا کے صدر کے سپرد کریں گے۔

صدر مملکت ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد کیوبا کے صدر کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کریں گے۔ جس کے بعد وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہترویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف ملکوں کے اعلی حکام اور شخصیات سے ملاقات بھی صدر مملکت کے پروگرام میں شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ناوابستہ تحریک کا اجلاس اس کے پہلے ایران کے دار الحکومت تہران میں بھی منعقد ہو چکا ہے جس میں تقریبا تمام ارکان اجلاس نے شرکت کی تھی۔/۹۸۸/۹۳۰/۳۰۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬