17 September 2016 - 22:13
News ID: 423289
فونت
ڈاکٹر علی اکبر صالحی:
اسلامی جمہوریہ ایران پرامن ایٹمی میدان میں خطے کے ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
ڈاکٹر علی اکبر صالحی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو لندن میں ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ادارہ جوہری توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا : خلیج فارس کے ممالک ایٹمی توانائی کے فروغ کے خواہاں ہیں اور تہران ان ملکوں کو اپنے تجربات کی منتقلی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا : ایران اور ایٹمی صنعت رکھنے والے ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی صورت میں عالمی کمپنیاں بھی ایران کے ایٹمی منصوبوں میں شرکت کرسکیں گی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بیس ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا : بیس ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی کی پیداوار کا ہدف پورا کرنے کے لیے ایران نے روس کے ساتھ مزید دو ایٹمی بجلی گھروں کے قیام کے معاہدے پر دستخط بھی کیے ہیں۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے دنیا کے مختلف ملکوں کے ترقیاتی اہداف میں آلودگی سے پاک ایٹمی توانائی کے استعمال کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران اور ایٹمی صنعت کے مالک ملکوں کے درمیان تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔

علی اکبر صالحی نے کہا : ایران کا ایٹمی توانائی کا ادارہ ملک میں نیوکلیئر میڈیسن اور ویکسین کی تیاری نیز زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ لندن میں قائم ورلڈ نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ سمپوزیم میں دنیا کے پینتیس ملکوں کے ماہرین شریک ہیں۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬