رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے سعودی عرب کی حکومت اور اس کے نام نہاد اسلامی نظریات کو امریکی نظریات پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا در حقیقت اسلام امریکی اسلام کا واضح نمونہ ہے۔
سعید جلیلی نے کہا کہ مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائيل کہنا سعودی عرب کی حکومت کے لئے بہت سخت ہے لیکن حجاج کرام کا قتل عام ان کے لئے بہت آسان ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز حکام ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو نیست و نابود کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل سے بھر پور استفادہ کررہے ہیں لیکن ان کی تمام مذموم کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ڈیڑھ سال سے یمنا عوام کو اپنی جارحیت او بربریت کا نشناہ بنا رہا ہے جس کی بنا پر عرب ممالک کے عوام سعودی عرب کو عربون کا دشمن اور امریکہ کا حامی اور اتحادی سمجھتے ہیں۔
سعید جلیلی نے کہا کہ عرب ممالک اور عرب عوام میں سعودی عرب کی حیثیت ختم ہوچکی ہے اور عرب فوج تشکیل دینے کا اس کا منصوبہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔۔/۹۸۸/۹۴۰/