19 September 2016 - 22:01
News ID: 423323
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے خلیج فارس تعاون کونسل کی طرف سے ایران کے خلاف بیان کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے اسے وہابیت کی انتہا پسندی کا حصہ جانا ہے ۔
 شہیداء منا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیو یارک نشست کے اختتامی اعلامیہ میں ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

بہرام قاسمی نے ایران کے خلاف خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : سعودی حکام ، خانہ خدا کے ہزاروں زائرین کی شہادت  کی ذمہ داریوں سے خود کو الگ نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہا : نیو یارک میں منعقدہ خلیج فارس تعاون کونسل وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران مخالف بیان بے بنیاد اور وہابیت اور دہشتگردی کے درمیان رابطے کا حصہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس تعاون کونسل کے ایران  مخالف بیان  کو ایسے تکرای اور بے بنیاد الزام سے تعبیرکیا جو اس کونسل کا ایک رکن ملک گذشتہ دوعشروں سے دہشت گردی میں ملوث اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کی بناپر عالمی دباؤ سےچھٹکارہ حاصل  کرنے کے لئے لگارہا ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : خلیج فارس تعاون کونسل کے ایک رکن ملک کی طرف سے کونسل کے دیگر ملکوں پر اپنے مخاصمانہ نظریات کو مسلط کرنا ایک ناکام اورغیر معتبر ہتھکنڈہ ہوچکا ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا : خلیج فارس تعاون کونسل کا واویلا اور ایران مخالف بیان ماضی کی طرح جهوٹ کا پلندہ اور بلاجواز ہے۔ خلیج فارس تعاون کونسل کا ایک رکن ملک ہمیشہ مغرضانہ اور جانبدرانہ پالیسی اپناتے ہوئے ایسی محدود سفارتی نشستیں منعقد کرواتا ہے مگر اس کے عزائم ہمیشہ ناکام رہ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں نے نیویارک میں اپنے اجلاس کے دوران جو سعودی عرب کے نمائندہ دفترمیں ہوا ایک بیان جاری کرکے ایران پر یہ بے بنیاد الزام لگایا ہے کہ وہ فریضہ حج کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے ۔/۹۸۹/۹۳۰/ک۹۶۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬