21 September 2016 - 21:23
News ID: 423380
فونت
دہشت گرد گروہ کی تربیت خود یورپ میں ہو رہی ہے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نے غیر ملکی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے ایک تحقیقاتی ادارے نے داعش اور القاعدہ کے روابطہ  اور تربیت کے حوالے سے ایک تازہ ترین رپورٹ میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے پورے یورپ میں کھلبلی مچادی ہے۔

اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد گروہ القاعدہ اور داعش کی تربیت خود یورپ میں مل رہی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق لندن میں قائم ہینری جیکسن سوسائٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورپ میں القاعدہ کے دہشتگرد داعش کو تربیت دے رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ، گذشتہ عشرے کے دوران القاعدہ کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے یورپ میں داعش کے ساتھ منسلک دہشت گرد شاخوں کے آپس میں براہِ راست رابطے تھے،حالیہ ماہ کے دوران حملوں کا مظہر ہے ۔

ذرائع کے مطابق القاعدہ اور داعش ایسی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنھیں امریکہ اور اس کے اتحادی سعودی عرب کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد مل رہی ہے۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬