23 September 2016 - 21:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423413
فونت
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں ایرانی صدر سے پاکستانی وزیراعظم نے ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
حسن روحانی اور نواز شریف میں ملاقات

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں  ایرانی صدر حسن روحانی سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونون رہنماؤں نے اقتصادی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر کو کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے اور پاکستان کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ انھیں ایرانی قوم سے والہانہ محبت ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ /۹۸۹/ ۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬