رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں ایرانی صدر حسن روحانی سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
دونون رہنماؤں نے اقتصادی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر کو کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے اور پاکستان کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ انھیں ایرانی قوم سے والہانہ محبت ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ /۹۸۹/ ۹۴۰/