رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق نے منصورہ میں جاری مرکزی شوری کے تین روزہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : حکومت پاکستان ، ھندوستان سے کشمیر کے سوا کسی اور موضوع پر مذاکرات سے باز رہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بھارت کشمیر میں شکست کے خوف سے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، مودی کا رویہ شروع دن سے جنگجو کا ہے۔ بھارت میں غربت و افلاس، اقلیتوں کی بے اطمینانی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکامی کو چھپانے کیلئے مودی سرکار پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے کہا: قومی مسائل میں اختلافات کے باوجود بھارت کے مقابلہ میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحدہے ۔ بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔
سراج الحق نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان اب 65 یا 71 والا نہیں بلکہ ایک تسلیم شدہ ایٹمی قوت ہے۔ بھارت کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ جنگ کی صورت میں بڑے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے کہا: خطے میں قیام امن کیلئے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر بامعنی مذاکرات کی طرف آنا پڑے گا۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ وزیراعظم پاکستان نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر قوم کی ترجمانی کی جو قابل ستائش ہے اور ہم اس میں کسی بخل سے کام نہیں لیں گے کہا: بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے اگر اس نے اس بارکوئی غلطی کی تو اسے تباہی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ بھارت کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ با مقصد مذاکرات کرے اور ان مذاکرات میں کشمیری قیادت کو بھی شامل کیا جائے۔ بھارت ظلم و جبر اور تباہ کن اسلحہ کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ٹھنڈا نہیں کرسکا، کشمیر میں ہر نیا دن بھارت کیلئے ذلت اور رسوائی کا پیغام لیکر طلوع ہوتا ہے۔ اب تو خود بھارت کے سنجیدہ حلقوں کی طرف سے یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ بھارت مزید تباہی سے بچنے کیلئے کشمیر سے اپنی فوجیں نکال لے، بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت اپنا مقدمہ ہار چکا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر یہ کہتے ہوئے کہ حکومت پاکستان کو بھارت کے ساتھ کشمیر کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں اور تجارت، طائفوں کے آنے جانے اور آم اور ساڑھی ڈپلومیسی کو چھوڑ دینا چاہئے کہا : جماعت اسلامی چاروں صوبوں کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر کرپشن کے خلاف انقلاب کانفرنسیں کرے گی ۔ 30 ستمبر کو فیصل آباد میں کرپشن کے خلاف جلسہ اور دھرنا دیا جائے گا۔ 23,24 اکتوبر کو پشاور میں لاکھوں کارکنوں کا ورکرز کنونشن اور بعدازاں انقلاب کانفرنس اور 28.29 اکتوبر کو لاہور میں پنجاب بھر کے کارکنوں کا عظیم الشان ورکرز کنونشن ہوگا اور کرپشن کے خلاف ایک بڑا عوامی مارچ کیا جائے گا۔/۹۴۰/۹۸۸