25 September 2016 - 21:32
News ID: 423460
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : ہمیں یہ بات ذہن میں رکهنی چاہئے کہ پائیدار ترقی اور عوام کی فلاح کے لئے امن و سلامتی لازم اور ملزوم ہیں ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیو یارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کے ۷۱ ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پائیدار ترقی کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لئے قیام امن و استحکام ناگزیر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ای سی او تنظیم با وجود اس کے کہ رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے کامیاب رہی ہے مگر ہم اس تنظیم کے بنائے جانے کے مقاصد سے ابهی بهی بہت پیچهے ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : سب سے پہلے ای سی او میں شامل تمام ممالک کو آپس میں تعاون بڑهانا چاہئے تا کہ یہ ایک مضبوط تنظیم بن جائے ۔

انہوں نے بیان کیا : ہمیں اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ہر قسم کی بہتری کی گنجائش رکهنی ہوگی، ہمیں بجٹ، اصلاحات اور تنظیمی ڈهانچے کے حوالے سے کهولے انداز میں سوچنا چاہئے ۔

جواد ظریف نے تاکید کی : ای سی او کے رکن ممالک کی بے شمار کوششوں سے اس تنظیم کو ۲۰۱۶ سے ۲۰۱۵ کے لئے نیا وژن تیار کیا گیا ہے، مگر ابهی ہم اس کے ڈرافٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے میں اپنے دوست ملک افغانستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اس حوالے سے ۲۴ اکتوبر کو ایک اہم اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔

انہوں نےبیان کیا : میں امید کرتا ہوں کہ اس اجلاس میں توانائی، تجارت، ٹرانسپورٹیشن، علاقائی مسائل اور سماجی خوشحالی، ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم حکمت عملی بنائی جائیں گی ۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا : ہمیں یہ بات ذہن میں رکهنی چاہئے کہ پائیدار ترقی اور عوام کی فلاح کے لئے امن و سلامتی لازم اور ملزوم ہیں اور ہمیں اپنے خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی کاوشوں کی حمایت جاری رکهنے چاہئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ۷۱ ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی نشست منعقد ہوئی ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۲۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬