27 September 2016 - 21:19
News ID: 423493
فونت
حسین جابری انصاری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے سربراہ نے کہا : بعض ممالک دہشت گردی اور انسانی بحران سے اپنے خاص اہداف اور مقاصد کے حصول کی پوری کوشش کرر رہا ہے ۔
حسین جابری انصاری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین جابری انصاری نے اپنی ایک گفت و گو میں بیان کیا : ایران شام میں جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے اور ہم ہر ایسے اقدام کی سنجیدہ حمایت کرتے ہیں جو شام ميں جنگ بندی اور دہشت گردی کے خلاف ہو۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شام میں طویل عرصہ تک دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے آج ہم پوری دنیا میں دہشت گردی کے فروغ کو دیکھ رہے ہیں لیکن بعض ممالک دہشت گردی اور انسانی بحران سے اپنے خاص اہداف اور مقاصد  کے حصول کی پوری کوشش کرر رہا ہے ۔

جابری انصاری نے روسی اور شامی حکام کے ساتھ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ان ملاقاتوں میں  انسانی بنیادوں پر متاثرہ  علاقوں میں امداد رسانی پر غور کیا گیا ۔

روس نے بارہا کہا ہے کہ شام کا اصلی مسئلہ دہشت گردی کا مسئلہ ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر شام کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ جبکہ امریکہ دہشت گردی کو خاص مسئلہ نہیں سمجھتا وہ تو اس دہشت گردی سے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش میں ہے امریکہ دہشت گردی کے ذریعہ شامی حکومت کو گرانے کی مذموم کوشش کررہا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : ایران نے گذشتہ ساڑھے پانچ برسوں میں  شام میں جنگ بندی کے سلسلے میں مختلف تجاویز پیش کی ہیں اور ہمیشہ ایران شام میں جنگ بندی کے سلسلے میں سنجیدہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

جابری انصاری نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ فوجی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب جیسے شام اور عراق میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کرہا ہے اسی طرح وہ یمن میں خود براہ راست بربریت  دکھا ہے اور یمن کے نہتے بے گناہ عربوں کو اپنی بہیمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کی رو طرفہ پالیسی شام میں دہشت گردوں کی حمایت اور یمن میں جارحیت کی صورت میں سب لوگوں پر روشن ہو رہا ہے کہ کون جنگلی قانون کی طرف داری کرتا ہے اور کون انسانیت کا علم بردار ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۲۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬