مصطفی پورمحمدی :
ایرانی وزیر انصاف نے کہا : وطن عزیز کی سلامتی،عزت اور وقار پر کبهی سمجهوتہ نہیں کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر انصاف مصطفی پورمحمدی نے پیر کے روز ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا : ہمیں وطن عزیز کے مکار اور دهوکے باز دشمنوں سے ہوشیار رہتے ہوئے اقوام متحدہ کے مذاکرات میں شریک ہونا چاہیے۔
اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حجاج کرام ذلت اور توہین کے ساتھ حج پر نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ ایران عراق کی آٹه سالہ مسلط کردہ جنگ سے مشکلات اور بدامنی کا شکار ہوا ہے لیکن وطن عزیز کی سلامتی،عزت اور وقار پر کبهی سمجهوتہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اللہ پر بهروسہ رکهتے ہیں اور کسی بهی ملک کے ڈر یا دباو کے بغیر اقوام متحدہ کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے