29 September 2016 - 19:14
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423527
فونت
شام کے مسلح مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے حامی ملکوں نے انھیں بہت سے گراڈ میزائل فراہم کیے ہیں۔
جبہت النصرہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مسلح مخالفین کے ذرائع نے بدھ کے روز اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ میزائل انھیں حلب پر شامی فوج کا حملہ شروع ہونے کے بعد ملے ہیں اور یہ میزائل حلب، حماہ اور شام کے ساحلی علاقے میں استعمال کیے جائیں گے۔

درایں اثنا دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے سرغنہ ابوالعزا نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اس کے گروہ کی حمایت کر رہا ہے۔

ابوالعزا نے ایک جرمن اخبار سے بات چیت میں امریکہ کی جانب سے جبہت النصرہ گروہ کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ کا نام تبدیل کر کے اب جبہتہ فتح الشام رکھ دیا گیا ہے اور وہ سعودی عرب، قطر اور کویت سے مالی مدد حاصل کرتا ہے اور اسے ٹینک اور توپ خانے کا گولہ بارود لیبیا سے اور ترکی کے راستے ملتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬