‫‫کیٹیگری‬ :
03 October 2016 - 10:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423609
فونت
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے عشرہ محرم کی آمد کے موقع پر عزاداری کے مراکز پر حملہ کر کے سیاہ پرچم اور محرم کے بینرز پارہ کر دیئے اور تبرکات کی بے حرمتی کی۔
بحرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عشرہ محرم کی مناسبت سے بنائے گئے عزاداری کے مراکز یا موکب پر حملہ کر کے بحرینی عوام کے مقدسات کی اہانت کی ۔

اطلاعات کے مطابق بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے ابوصبیح اور الشاخورہ میں عزاداری کے مراکز پر حملہ کیا اور سیاہ پرچم اور محرم کے بینرز اتارنے کی کوشش کی لیکن بحرینی شہریوں نے شدید مزاحمت کی ۔

اس موقع پر شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے وہاں موجود لوگوں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور صوتی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری بری طرح متاثر ہوا ۔

واضح رہے کہ شاہی حکومت کی سیکورٹی فورس ہر سال محرم الحرام کے آغاز پر عام شہریوں کے خلاف اپنے تشدد آمیز اقدامات تیز کر دیتی ہے ۔

جمعے کو بھی آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کی سڑکوں پر سیاہ پرچم اور بینرز اتارنے کی کوشش کی جس کے دوران بحرینی نوجوانوں سے ان کی جھڑپ ہوئی۔

سیکورٹی اہلکاروں نے بحرینی نوجوانوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۴۱

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬