04 October 2016 - 19:26
News ID: 423629
فونت
محمد باقر نوبخت:
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا : ناجائز صیہونی ریاست کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف منصفانہ ہے ۔
محمد باقر نوبخت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان محمد باقر نوبخت نے اپنے ایک پریس کانفرنس میں بیان کیا :  جو ہمارے ساتھ تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہو وہ ہرگز ہمارے اپر شرائط عائد نہیں کرستا بلکہ تعلقات کے فروغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین اور ثقافت کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے نائب جرمن چانسلر کی جانب سے دورہ ایران سے پہلے بیانات کے حوالے سے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کو دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات بڑهانے کے لئے کسی بهی پیشگی شرط کی ضرورت نہیں ہے۔

محمد باقر نوبخت نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : نائب جرمن چانسلر سے ان کی پیشگی شرط پر مبنی بیانات کے حوالے سے پوچها گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے جبکہ انهیں اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف کو مکمل ادراک ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کی : ناجائز صیہونی ریاست کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف منصفانہ ہے اور اس حوالے سے ریاستی اور سیاسی حلقوں کے درمیان مکمل یکجہتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان نے بیان کیا : اسرائیل ایک غیرحقیقی اور جعلی ریاست ہے جن کے ہاتھ نہتے اور غریب فلسطینی عوام کے خون پر آلودہ ہے اور صہیونی جابر عناصر کو درگاہ خداوندی میں جوابدہ ہونا ہوگا۔

انہوں نے جرمن نائب چانسلر جو وزیر خزانہ بهی ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : انہوں نے بتایا کہ جرمنی، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہیں اور ہم ایرانی قوم اور حکومت کی بہت عزت کرتے ہیں۔

محمد باقر نوبخت نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ اسلامی کا دروازہ تمام ممالک کے لئے کھلا ہے جو اس ملک سے ملک کی بنیادی قانون و اصول کے تحت رابطہ قائم کرنا چاہے اور یہ ملک کسی بھی ملک کی طرف سے تسلطانہ پالیسی کو قبل نہیں کرتا ہے چاہے یہ عمل کسی بھی ملک کے لئے ہو ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬