07 October 2016 - 16:45
News ID: 423681
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : مشرق وسطی میں مغربی طاقتوں کی سازشوں اور منصوبوں کا آخری ہدف ایران ہے ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے جنوب مغربی صوبے کہکیلویہ و بویراحمد میں شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا : عراق کی سابق بعثی حکومت کے ذریعے ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایرانی عوام نے اپنی شجاعت اور مجاہدت کے ذریعے دنیا والوں کو یہ بڑا درس دیا ہے کہ کوئی بھی ،  ایرانی عوام سے دھونس و دھمکی اور طاقت کی زبان میں بات نہیں کرسکتا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس نے دنیا کو اچھی طرح بتادیا ہے کہ ایران کے عوام سے دھونس و دھمکی اور طاقت کی زبان میں بات نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایرانی عوام جذبہ  شہادت و جہاد سے سرشار ہوکر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ ہم دھمکی و زبرستی کو قبول نہیں کرتے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : مشرق وسطی میں مغربی طاقتوں کی سازشوں اور منصوبوں کا آخری ہدف ایران ہے جس میں ان کو ھمیشہ ناکامی حاصل ہوتی رہی ہے اور ناکامی ان کا نصیب رہے گا۔ 

انہوں نے عراق و افغانسان و لبنان پر حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : افغانستان اور عراق پر حملہ، اور لبنان پر صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جارحیت بھی ایران کو شکست دینے کے لئے انجام دی گئی لیکن مغرب اپنے ان منصوبوں میں سے کسی ایک میں بھی کامیاب نہیں ہوسکا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور سیکورٹی آٹھ سالہ دفاع مقدس کی ہی مرہون منت ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : دنیا نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اگرکسی نے ایرانی قوم سے مقابلہ و زبردستی کا راستہ اختیار کیا تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا ۔

ڈاکٹر لاریجانی نے بیان کیا : یہ وہ وقت ہے کہ جب علاقے کے ملکوں میں بدامنی پائی جارہی ہے لیکن اس وقت دفاع مقدس کے شہدا کے اہل خانہ ، ایران میں امن و سیکورٹی کی ضمانت بنے ہوئے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬