07 October 2016 - 18:51
News ID: 423687
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور ملائیشیا کے باہمی تعاون میں توسیع کو دونوں ممالک کے مفادات کے تناظر میں اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کا اپنا دورہ جاری رکھتے ہوئے جمعے کی صبح ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچے۔

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے سلسلے میں پرعزم ہے اور اسے بہت اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں ویتنام کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں انجام پائیں اور مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے راستوں کا جائزہ لیا گیا۔

صدر مملکت کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے صراحت کے ساتھ کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کی وجہ سے ایران اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات میں توسیع کا بڑا اچھا موقع پیدا ہوا ہے اور اس ملک کے حکام کے ساتھ  ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬