07 October 2016 - 19:05
News ID: 423691
فونت
ایرانی صدر:
ایرانی صدر نے کہا کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد تہران،ہنوئی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑهانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے جمعرات کے روز دورہ ویت نام کے موقع پر میزبان ملک کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے ساته ایک ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت حسن روحانی اور ویت نامی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل 'نگوئین پهو ترونگ' نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو وسعت دینے اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر بات چیت کی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد تہران،ہنوئی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑهانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور ویت نام کے نجی شعبوں بالخصوص توانائی، جدید ٹیکنالوجی، بینکنگ، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

حسن روحانی گزشتہ روز ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ویت نام کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے۔

ایرانی صدر نے اپنے ویتنامی ہم منصب 'ٹران ڈائی کوانگ' اور وزیراعظم 'نوئن شوان پهک' کے ساته اہم ملاقاتیں کیں۔

ویتانمی صدر کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے حکام نے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان مملکت نے پریس کانفرنس بهی کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬