11 October 2016 - 14:47
News ID: 423775
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران صنعا پر سعودی فضائی جارحیت میں زخمی ہونے والے درجنوں یمنی شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کے لئے محفظ فضائی روٹ کے قیام کا خواہاں ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا : سعودی عرب کی حالیہ فضائی بمباری میں سینکڑوں مظلوم یمنی شہری زخمی ہوچکے ہیں جن کو امداد کی فراہمی کے لئے ایران ایک محفوظ فضائی راستہ کا مطالبہ کرتا ہے۔

یمن پر فضائی حفاظتی کنٹرول کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا : ہم یمن میں غیرانسانی کاروائیوں میں زخمی ہونے والے مظلوم شہریوں کو طبی امداد اور ادویات کی فوری فراہمی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا : یمن میں آل سعود کی ظالمانہ اقدام و بہیمانہ جارحیت میں ہوئے زخمیوں کی اعلاج کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران طبی ٹیم، خوراک، ادویات اور یمنی زخمیوں کی ایران منتقلی کے لئے تیار ہے۔

یمنی دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج کی جانب سے ایک جنازے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 150 افراد شہید 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب یمن میں ایک سال سے زائد عرصے سے فضائی جارحیت کر رہا ہے جس میں چھ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور وہاں کی بنیادی تصنیبات تباہ ہو چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬