13 October 2016 - 22:56
News ID: 423815
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ اور روس کے وزير خارجہ نے دوسری بار ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ظریف و سرگئی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے گذشتہ ۴۸ گھنٹوں میں دوسری بار ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ شام کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے واقعات کے بارے میں رابطوں اور صلاح مشورے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پچھلے چند گھنٹوں کے دوران دوسری بار ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے اہم بین الاقوامی اور علاقائی کھلاڑیوں اور اقوام متحدہ کے مابین باہمی تعاون سے سیاسی عمل کو دوبارہ بحال کرنے اور شام کے شمالی شہر حلب اور دیگرمحصور علاقوں میں لوگوں کے لئے فوری امداد رسانی کے لئے حالات سازگار بنانے کے تعلق سے ایران کے وزیرخارجہ سے بات چیت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے بھی روسی وزیر خارجہ لاوروف اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی سے ٹیلی فونی گفتگو میں دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے تعلق سے ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام کے بحران کو فوری طور پر سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬