بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کےعزاداروں پر کئےجانے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے افغانستان کے شہروں بلخ اور کابل میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کےعزاداروں پر کئےجانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بے گناہ عزاداروں کےقتل عام سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے حامی ملت اسلامیہ کے اتحاد کے دشمن ہیں اور یہ دشمنی کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے۔
بہرام قاسمی نے افغانستان کے عوام، حکومت اور دہشت گردانہ حملوں میں شھید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بدھ کے دن افغانستان کے صوبہ بلخ میں واقع اہل تشیع کی ایک مسجد کے دروازے کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دسیوں افراد شھید اور زخمی ہوگئے تھے۔
اس قبل منگل کے دن بھی کابل شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں کم از کم اٹھارہ افراد شھید ہوئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے