16 October 2016 - 12:29
News ID: 423860
فونت
بہرام قاسمی :
جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : ایران دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ساتھ ہے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بغداد میں مجلس عزا میں کئے جانے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین، عراقی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : تمام ممالک کو چاہیئے کہ دہشت گردی اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ تعاون کے ذریعہ اس کو نابود کرنے کی ضرورت ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی : اس وقت عراقی حکومت اور عوام کی موثر حمایت کرنا عالمی برادری کی پوری ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردوں کی مکمل شکست اور نابودی تک عراقی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ۔

بہرام قاسمی نے کہا : ایران کو امید ہے کہ عراقی عوام اور علاقے کے تمام ملکوں کے اتحاد سے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ کل بغداد میں منعقدہ ایک مجلس عزا میں وہانی دہشت گردوں نے خود کش دہشت گردانہ بم دھماکہ کیا جس میں ابھی تک چالیس سے بھی زیادہ عزادار مظلمو کربلا شہید اور پچاس سے بھی زائد عزادار زخمی ہوگئے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۵۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬