اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : وہابی دہشت گردوں کو عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کی علاقائی عرب اتحادی حکومتوں کی پشتپناہی حاصل ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مصر کے صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی جہاں کہیں ہو قابل مذمت ہے وہابی دہشت گردوں کو عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کی علاقائی عرب اتحادی حکومتوں کی پشتپناہی حاصل ہے وہابی دہشت گرد اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خوش کررہے ہیں۔
ایرانی ترجمان نے صحرائے سینا میں دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مصری عوام اور حکومت کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔ دو روز قبل صحرائے سینا میں دہشت گردوں کے حملے مین درجنوں مصری شہری اور فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے