رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں دہشت گردوں کے محاصرے سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موصل کا مسئلہ بہت سنجیدہ اور علاقے خاص طور پر حکومت عراق کے لئے بہت بنیادی ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اچھی خبر ہے کہ موصل کی کاروائی کا آغاز بہت سنجیدگی سے، اور حکومت عراق کی خواہش اور ہم آہنگی سے شروع ہوچکا ہے جو موصل کی آزادی تک جاری رہے گا-
قاسمی نے امید ظاہر کی کہ عراق کی حکومت اور فوج اس ملک کو دہشت گردوں کے شر سے نجات دلائے گی اور عراق میں امن قائم ہوگا-
واضح رہے کہ موصل کی آزادی کی کاروائی کا آغاز پیر سترہ اکتوبر کو چھ محوروں سے ہوچکا ہے-
موصل عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جو جون دوہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں کے قبضے میں ہے- /۹۸۹/ف۹۴۰/