25 October 2016 - 21:17
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424060
فونت
ہندوستان کے شہر بمبئی میں حاجی علی درگاہ کی انتظامیہ نے خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
درگاہ حاجی علی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر بمبئی میں حاجی علی درگاہ کی انتظامیہ نے خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حاجی علی ٹرسٹ درگاہ کی انتظامیہ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ درگاہ میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی ۔

چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور بمبئی ہائی کورٹ کے احکامات کیخلاف درگاہ انظامیہ کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے خواتین کو داخلے کی اجازت دینے کا حکم سنا دیا ۔

بمبئی ہائی کورٹ نے ۲۶ اگست کو حاجی علی درگاہ پر خواتین کے داخلے کیلئے لگائی گئی پابندی ہٹائی تھی جس کے بعد درگاہ انتظامیہ نے ان احکامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نظر ثانی کی پٹیشن دائر کی تھی۔

واضح رہے درگاہ میں ۴ سال سے خواتین کے داخلے پر پابندی عائد تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬