28 October 2016 - 22:18
News ID: 424108
فونت
سید عباس عراقچی:
بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا : مغرب كا خودساختہ فیصلہ اور ان كی جارحانہ انداز ہم پر اثر انداز نہیں ہو سکتے ہیں ۔
عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے "مشرق وسطی میں دہشتگردی اور سائبر سپیس" نامی كتاب كی رونمایی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے کہا : جوہری مذاکرات کے دوران مغربی فریق اس بات کو سمجھ گئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سائنسی اور دفاعی طاقت کو ہرگز روکا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگوں نے عملی صورت میں اپنی صلاحیت اجاگر کرتے ہوئے جوہری طاقت کی ترقی دنیا والوں کے سامنے پیش کی ہے جس اعلی كاركردگی نے جوہری مذاكرات میں مضبوط پوزیشن بنالی جس سے دوسرے فریق ہماری طاقت كو ہرگز انكار نہیں كرسكتے۔

انہوں نے مغرب ممالک پر اپنی جوہری ترقی کا لوہا منوانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : اگر ہمارے سائنسدان اور مذاكرات كاروں كے پاس اچھی صلاحیت اور طاقت نہ تھی تو مغرب ممالک کیوں جم سے مذاکرہ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

سید عباس عراقچی نے ایران کے البرز صوبہ میں اپنی تقریر کے درمیان ملک کی ترقی میں شہدا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا : ہمارے سائنسدانوں بالخصوص وطن عزیز كے شہداء كے خون كی بركت سے آج سائنسی اور دفاعی لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران اہم اور مستحكم ملک بن چكا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے كہا : ہمیں فخر ہے كہ ایک ایسے ملک میں راحت کی زندگی بسر کر رہے ہیں کہ جس كی حفاظت اور عزت میں ملک کے بے شمار نیک صفت لوگوں کی خون اس مٹی میں شامل ہے ۔

عباس عراقچی نے كہا : ہم نے دنیا کے چھ عالمی طاقت سے جوہری مسائلہ کے مذاکرہ میں جوہری ٹیکنلوجی کے پر امن ہونے کو ثابت کر دیا ، دشمنوں کی طرف سے لاکھ کوشش کے با وجود ہم ذراہ برابر بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور اپنا جائز مطالبہ حاصل کر لیا ۔

بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : مغرب کی ظالمانہ پابندیوں نے ہمارے عزم کے استحکام میں کوئی خلل پیدا نہیں کر سکی اور اہم اپنے ہدف میں کامیاب رہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬