30 October 2016 - 22:59
News ID: 424156
فونت
تحریک انصار اللہ یمن :
انصار اللہ یمن کے ترجمان نے تاکید کی : امریکا کی غلامی کرنے والا سعودی عرب كے برعكس یمنی عوام مقدس مقامات كا بہت احترام كرتے ہیں ۔
تحریک انصار اللہ

تحریک انصار اللہ یمن :

مکہ مکرمہ و مقدس مقامات پر میزائل حملے کے الزامات سعودی کی چال ہے

انصار اللہ یمن کے ترجمان نے تاکید کی : امریکا کی غلامی کرنے والا سعودی عرب كے برعكس یمنی عوام مقدس مقامات كا بہت احترام كرتے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مزاحمتی گروہ انصاراللہ نے مکہ پر میزائل داغے جانے کے سعودی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب اپنے جرائم کی پردہ یوشی کے لئے ایسے من گھڑت الزامات عائد کر رہا ہے تا کہ مسلمانوں کے جذبات کو یمن کی مظلم عوام کی طرف سے ہٹا سکے ۔

یمن کی تحریک انصاراللہ كے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے بیان میں کہا : سعودی اتحاد كا یمن كی طرف سے مكہ المكرمہ پر میزائل داغنے كی باتیں سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ آل سعود سے زیادہ ہمارے نزدیک مکہ مکرمہ قابل احرام ہے ۔

انہوں نے یمنی آرمی اور عوامی رضاکار فوج کی طرف سے جدہ ہوئی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یمنی اور عوامی رضا کار فوج کی طرف سے جدہ میں واقع عبدالعزیر ہوائے اڈے پر داغے جانے والے میزائل نے اپنے ہدف كو نشانہ بنایا ہے۔

انصار اللہ یمن کے ترجمان نے تاکید کی : امریکا کی غلامی کرنے والا سعودی عرب كے برعكس یمنی عوام مقدس مقامات كا بہت احترام كرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا : یمن پر سعودی جارحیت كے پہلے دن سے ہی یمنی فورسز نے ہرگز سویلن تنصیبات یا علاقوں كو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی سعودی عرب میں واقع مقدس مقامات پر حملے کا ارادہ ركھتی ہے۔

یمنی مسلح افواج كے ترجمان بریگیڈیئر شرف لقمان نے بتایا كہ ملک عبدالعزیز ہوائے اڈے پر داغے جانے والے میزائل نے كامیابی كے ساتھ اپنے ہدف كو نشانہ بنایا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬