30 October 2016 - 23:30
News ID: 424159
فونت
امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر لگائے جانے والے ۲۸۵ نمبر عمود(ستون) پر موکب امام رضا(ع) جس کی وسعت حدوداً۱۰ ہزار مربع میٹر ہے اور جس کو کسی نیک اور صالح واقف نے وقف کیا ہے ۔
آستان قدس رضوی کی طرف سے اربعین حسینی کے زائرین کی خدمت کے لئے موکب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کی طرف سے خدمات و سروسز فراھم کرنے والی کمیٹی کے مسئول نہ کہا: امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر لگائے جانے والے ۲۸۵ نمبر عمود(ستون) پر موکب امام رضا(ع) جس کی وسعت حدوداً10 ہزار مربع میٹر ہے اور جس کو کسی نیک اور صالح واقف نے وقف کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن پہلے اربعین حسینی کے زائرین اور اماکن متربکہ اور امور زائرین آستان قدس رضوی کے معاون کی موجودگی میں اس موکب پر اس نورانی اور مقدس بارگاہ کے پرچم کو لہرایا گیا۔

حسین یکتا نے اس موکب میں وسیع پیمانے پر زائرین کو سروسز اور خدمات کی پیش بینی کی اور کہا: اسی بنا پر ہم نے ۳۰۰۰ زائرین کی استراحت کے لئے ۱۰ ہال بنائے ہیں جس کے ہر ہال میں ۳۰۰ زائرین استراحت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید یہ کہا: ان امکانات کے علاوہ اور بھی خدمات جیسے ہوٹل، برف کی فیکٹری، کمبلوں کی دھلائی کے لئے مشینیں اس کمپلکس میں پیش بینی کی گئی ہے جس سے دوسرے موکب والوں کو بھی خدمات اور سروسز فراہم کی جائیں گی۔

یکتا نے اپنے بیان میں کمیٹی کو بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ کمیٹی آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر بنائی گئی ہے اورحضرت رضا علیہ السلام کے مقدس نام پر نجف وکربلا اور مہران بارڈر پر زائرین کو مختلف قسم کے امکانات اور سروسز فراھم کرے گی۔

آستان قدس رضوی کی سروسز اور خدمات فراہم کرنے والی کمیٹٰی کے مسئول نے کہا : چہلم امام حسین علیہ السلام پر لگائے جانے والے موکب جو حضرت رضا علیہ السلام کے نام سے مزیّن ہے اور آستان قدس رضوی کے ساتھ وابستہ ہے ہمارے لئے یہ گرانقدر اور با ارزش موقع ہے کیونکہ اربعین کا یہ سفر سید الشھداء کے سفر کا تسلسل اور امام زمان عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے انتظار کا ایک جلوہ ہے اس لئے ان مواقع پر حضرت رضا علیہ السلام کے بابرکت نام پر زائرین کی خدمت کرنا بہت قابل تحسین اور با ارزش عمل ہے ۔

آخرمیں یہ بات قابل توجہ ہے کہ آستان قدس رضوی کے مسئولین کا ایک گروپ جو کہ اس وقت عراق کے اندر موجود ہے اور زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات اور سروسز مہیا کرنےلئے کوشا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬