رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی فورسز کے خلاف سعودی مقدس مقامات پر میزائل داغنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : یمن پر ہوئے مظالم کی پردہ پوشی کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایسے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر مسلم دنیا میں انتشار پیدا نا چاہتے ہیں ۔
بہرام قاسمی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ریاض اور ابوظہبی کے کارنامہ پر مسلم امہ کی ناراضگی و اعتراج کو کسی طرح ختم کرنے کے لئے ان ممالک کے حکام نے اس طرح کے الزامات لگا کر اپنے جارحیت اور سنگین جرائم کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔
اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا : یمنی قوم امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست پر انحصار کرنے والے سعودی حکمرانوں سے کہیں زیادہ مقدس مقامات کا احترام کرتی ہے۔
واضح رہے کہ یمنی عوام نے اپنے ہزاروں بے گناہ عوام کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے جدہ کو میزائیل کا اپنا صحیح نشانہ بنانے پر آل سعود کی نیند حرام ہو گئی اور اس طرح کے جھوٹھے الزام لگا کر مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کی فریبانہ پروپکنڈہ کر رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۶۵/