01 November 2016 - 23:38
News ID: 424203
فونت
عمار حکیم نے کہا : عراقی فوج عنقریب ہی صوبہ نینوا میں داعش کے عناصر کو نابود کردے گی اور موصل کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی، پورا عراق داعش کے ناپاک وجود سے پاک ہوجائے گا۔
 آیت اللہ آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لئے عراقی عوام مزید متحد ہوگئے ہیں اور ہم کسی بھی غیر ملکی فوجی کو عراق میں جنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ آملی لاریجانی کے ساتھ ملاقات میں، جو اس وقت عراق کے دورے پر ہیں، کہا کہ تمام عراقی اپنے ملک کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے تحفظ پر متحد و متفق ہیں اور وہ تن تنہا اپنی سرزمینوں کو آزاد کرانے پر قادر ہیں۔

عمار حکیم نے کہا : عراقی فوج عنقریب ہی صوبہ نینوا میں داعش کے عناصر کو نابود کردے گی اور موصل کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی، پورا عراق داعش کے ناپاک وجود سے پاک ہوجائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی نے بارہا اپنا یہ فیصلہ سنایا ہے کہ وہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی میں شامل ہوگا  تاہم عراقی حکام نے ترکی کے اس فیصلے پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ آملی لاریجانی، عراق کے اعلی حکام سے ملاقات سے کے لئے ہفتے کے روزعراق کے دارالحکومت بغداد گئے تھے اور پیر کی شام کو نجف اشرف پہنچے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬