03 November 2016 - 21:53
News ID: 424235
فونت
حلب میں سرگرم عمل دہشت گردوں نے رہائشی علاقوں پر متعدد مارٹر گولے داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
دہشت گردوں کے خودساختہ ہتھیار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں نے حلب کے الفرقان اور حلب جدید علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور بائیس دیگر زخمی ہوگئے۔ ان حملوں میں رہائشی مکانات، گاڑیوں اور شہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ شام کی فوج نے دہشت گرد عناصر کو حلب کے مشرقی محلوں میں محاصرے میں لے لیا ہے تاہم یہ عناصر، حکومت کے زیر کنٹرول مغربی حلب پر مارٹر گولے اور راکٹ برسا کر عام شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ دہشت گرد عناصر اپنے زیر قبضہ علاقوں میں موجود عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شامی فوج کے جوانوں نے دھماکہ خیز مواد سے لیس دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا جس میں زہریلی گیس کے سیلنڈر بھی موجود تھے۔ دہشت گرد عناصر اس گاڑی کو جمعیت الرواد نام کے رہائشی علاقے میں داخل کرنا چاہتے تھے۔

اس کے علاوہ شامی فوج کے دستوں نے مغربی حلب کے ضاحیۃ الاسد علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا اور حلب الجدیدہ پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬