04 November 2016 - 10:06
News ID: 424252
فونت
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی اپنے عراق کے دورہ میں؛
اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ اپنے عراق کے دورہ پر نجف اشرف مشرف ہوئے اور وہاں امام عالی مقام کی زیارت کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مراجع کرام و علماء سے ملاقات کی ۔
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے دورہ عراق کے پانچویں روز میں نجف اشرف میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مراجع کرام و علماء سے ملاقات اور گفت وگو کی ۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ہفتے کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب سمیت اعلی قیادت کے ساتھ ملاقات کی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبدلہ خیال کیا ۔

آیت الله صادق آملی لاریجانی نے عراق کے اپنے اس دورے میں عراق کے نائب صدر اور عراق کے سابق وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی اور اس ملاقات میں علاقے میں موجود دہشت گردی کے علاوہ دوسرے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ نے اپنے قیام کے دوران دونوں ملکوں کے عدلیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے عراقی مذہبی شہر نجف اشرف کا دورہ کیا اور اس موقع پر اعلی عراقی دینی رہنما محمد سعید حکیم، آٰیت اللہ بشیر نجفی اور آیت اللہ شیخ اسحاق فیاض کے ساتھ اہم ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے علماء سے بھی ملاقات کی ۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ کا عراق کے لئے اپنے وفد کے ساتھ سفر میں جہاں حکومت کے حکام سے ملاقاتیں تھیں وہیں انہوں نے نجف اشرف میں علماء کرام اور مراجع کرام سے ملاقات رکھی تھی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬