08 November 2016 - 22:16
News ID: 424338
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے انتظامیہ نے ایرانی زائرین کی سہولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تہران سے کربلا جانے کیلئے ریلوے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
تہران و عراق ریل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے انتظامیہ نے عراق جانے والے زائرین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی سہولیات کی فراہمی کے مقصد سے تہران سے کربلا جانے کے لئے ریل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی کی مناسبت سے زائرین کے استقبال کا خیال رکھتے ہوئے تھران سے کربلا جانے کے لئے ریل کا یہ سفر تقریبا ۲۷ گھنٹوں میں طے کیا جائے گا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریلوے کے سربراہ میر حسن موسوی نے اپنے ایک گفت و گو میں اعلان کیا ہے کہ تہران و کربلا ریل سرویس اربعین حسینی کے زائروں کے لئے خصوصی طور پر شروع کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : چہلم امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی سہولت کے لئے ہفتہ وار منگل کے روز چھ بوگیوں پر مشتمل ریل تہران سے کربلا روانہ کی جائے گی ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے کہا : تہران سے روانہ ہونے والی ریل عراقی سرحد سے ملحقہ ایران کے مغربی علاقے شلمچہ تک جائے گی وہاں سے ایرانی زائرین کو ۳۵ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع عراقی شہر بصرہ تک بسوں کے ذریعے لے جایا جائے گا جس کا انتظام ریلوے کے ذمہ ہے ۔

بصرہ سے زائرین پھر عراقی ریلوے حکام کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کے تحت زائرین کو بصرہ سے کربلا تک عراقی ریل کے ذریعے لے جایا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بیان کیا : ایرانی زائرین تہران سے سرحدی علاقے شلمچہ تک ۹۶۰ کلومیٹر مسافت طے کریں گے اور اسی طرح بصرہ سے کربلا تک ۴۸۰ کلومیٹر کا سفر عراقی ریل سے کریں گے۔

میر حسن موسوی نے کہا : تہران سے کربلا جانے کا ریل سفر کا خرچ ایک لاکھ تیس ہزار تومان ایرانی کیرینسی کے مطابق طے پایا ہے جس کا معادل (37 ڈالر) مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عاشقین حسینی اربعین حسینی کی مناسبت سے لاکھوں کی تعداد میں عراق کے لئے سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے بس و ٹیکسی کی کمی ہو جاتی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ریل سرویس شروع کی گئ ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۱۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬