08 November 2016 - 22:53
News ID: 424342
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ایک ملاقات کی ۔
سید حسن نصر اللہ و محمد جواد ظریف

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ایک ملاقات کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ظریف اور نصراللہ کی اس ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امور مشرق وسطی سید محمد ایرانی، لبنان میں تعینات ایرانی سفیر محمد فتحعلی اور حزب اللہ کے سنئیر حکام موجود تھے۔

فریقین نے اس موقع پر ایران، لبنان تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ گزشتہ روز لبنان کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیروت پہنچ گئے جہاں وہ نومنتخب صدر جنرل میشال عون اور اپنے لبنانی ہم منصوب کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬