
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی نیوز ایجنسی کے نامہ نگار محسن خزاعی شام کے حلب علاقہ میں آپریشن کی براہ راست نیوز رپورٹینگ کے درمیان شہادت کے عظیم درجہ پر فائز ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ شہید محسن خزائی حالیہ دو مہینوں سے شام کے شہر حلب کے اگلے محاذ سے رپورٹنگ پیش کرتے رہے آج سہ پہر کو وہ ایک ترکش لگنے سے شہادت کے عظیم درجہ پر فائز ہوگئے ۔
اسی طرح اس آپریشن کی رپورٹینگ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی نیوز ایجنسی کے کیمرہ مین کا بازو زخمی ہو گیا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے نیوز ایجنسی گروہ شہر حلب کے مغرب علاقہ میں میدان جنگ کی تازہ صورت حال کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے وہاں موجود تھے کہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک ترکش کا نشانہ بن گئے جس کی وجہ سے ان کی شہادت واقع ہو گئی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے سربراہ نے ایران کی قومی نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شہادت پر تمام ذرایع ابلاغ معاشرے اور ساتھ ساتھ ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت و مبارک باد پیش کی ہے ۔
شہید کے اہلخانہ ، دوستوں اور میڈیا میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں کواس المناک حادثے پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کو شہدائے کربلا اور محبین اہلبیت علیھم السلام میں شامل فرمانے کی دعا کرتا ہوں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۳/