15 November 2016 - 22:16
News ID: 424482
فونت
فلسطین کی وزارت خارجہ نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کے بل کی منظوری کی مذمت کی ہے۔
فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کے بل کی منظوری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے صیہونی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے اور اس کے الحاق کے بل پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ فلسطینیوں کی زمینوں پرصیہونی کالونیوں کی تعمیر اور بیت المقدس کو یہودیت کا رنگ دینے کے باعث صیہونیوں کے اندر غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کی ہمت بڑھی ہے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔

صیہونی حکومت کی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے اتوار کو غرب اردن میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کے نسل پرستانہ قانون کی منظوری دی ہے۔

انیس سو سڑسٹھ سے صیہونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ زمینوں پر کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہنا، غرب اردن اور غزہ پٹی میں خود مختار فلسطینی ملک کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کی تشکیل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬