رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن دانائی فر اور عراقی سرحدی کمانڈر نے ایک دوستانہ اجلاس میں زائرین چہلم امام حسین (ع) کے حالیہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی سفیر نے چزابہ کے بارڈر کے سرحدی کمانڈر کیساتھ ملاقات کے دوران عراق آنے والے زائرین کے مسائل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے سرحدی محافظین اور حکام کے درمیان قریبی تعاون اور تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت اور دوسرے ممالک کے زائرین ایران اور عراق کی تینوں سرحدوں شلمچہ ، چزابہ اور مہران کی ذریعہ چہلم امام حسین (ع) پیدل مارچ میں شرکت کے لئے بغیر کسی مشکل کے مکمل سیکورٹی کی نگرانی میں عراق پہنچ رہے ہیں۔
ایرانی سفیر نے چزابہ بارڈر پر آنے والے چہلم امام حسین (ع) پیدل مارچ میں شرکت کرنے والے ایرانی زائرین کی بڑی تعداد کیساتھ ملاقات کی۔
ایرانی زائرین تفضیلات کے مطابق اب تک ۲۹ ہزار سے زائد افراد صوبے خوزستان میں چزابہ کے سرحدی گذرگاہ کی ذریعہ عراق داخل ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/